ملتان :  2025٫26 کے صوبائی بجٹ میں سرائیکی وسیب میں کوئی ایک بھی میگا پروجیکٹ نہیں رکھا گیا . 5335 ارب میں سرائیکی وسیب کے لیے صرف 117 ارب رکھے گے ہیں وہ بھی حسب سابق سال کے آخر میں واپس لاہور پر لگا دئیے جائیں گے  سرائیکی وسیب کی حق تلفی پر کل سے احتجاج شروع کریں گے یہ باتیں چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے اپنے بیان میں کیں سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس سرائیکی وسیب سے وصول کیا جاتا ہے مگر ہمیں دیا کچھ نہیں جاتا اور اس ظلم پر وسیب کی ممبران اسمبلی کی خاموشی پر وسیب کے نوجوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے مہر مظہر کات نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سمیت وسیب کے ن لیگ کے ممبران اسمبلی غیرت کریں اور اس ظالم بجٹ کو مسترد کرکے پاس نہ ہونے دیں سرائیکی راہنما نے کہا کہ وسیب کے لوگ جاگیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی طاقت سے پنجاب کے قبضہ سے نجات حاصل کر کے اپنا الگ سرائیکی صوبہ بنائیں اور وسیب کے لوگوں پر ان کے وسائل خرچ کریں