محرم الحرام کی آمد، جلوس روٹس پر بدانتظامی: قومی امن کمیٹی کینٹ کا اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ
ملتان (صفدربخاری سے) قومی امن کمیٹی کینٹ کے صدر و انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کینٹ کے نائب صدر کلب عابد خان ، جنرل سیکرٹری سید علی اصغر رضوی اور کوارڈی نیٹر غضنفرملک نے کہا ہے چند روز میں ایام محرم الحرام کی آمد ہے اس کے باوجود جلوس روٹس پر مسائل ہی مسائل ہیں جلوس روٹس کی سڑکیں کھنڈر بنی ہوئی ہیں سٹریٹ لائٹس یا تو خراب ہیں یا سرے سے غائب ہیں متعلقہ اداروں اور ممبران امن کمیٹی کے مابین ہمیشہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہوتی ہے مگر حالیہ آمدہ ایام محرم کے انتظامات کے حوالہ سے ترقیاتی اور انتظامی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے امن وامان کاقیام اور سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے ممبران امن کمیٹی و لائسنس داروں اور متولی امام بارگاہ کا فعال مثبت کردار ہوتا ہے ہم کور کمانڈر ملتان ، کمشنر ملتان ، ڈپٹی کمشنر ملتان ، آر پی او /سی پی او ملتان سے اپیل کرتے ہیں محرم الحرام کی آمد سے قبل ضروری محرم کام کروائے جائیں اور امن کمیٹیوں کی باضابطہ میٹنگز کا انعقاد یقینی بنایا جائے میٹنگ میں سیدتہوررضوی، آغا محمد علی ، خواجہ دلشاد احمد ودیگر شریک تھے ۔






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1371
Total Hits : 830168
Who's Online : 5




















