تحریک طالبان افغانستان میں رہ کر پہلے جیسا نقصان نہیں پہنچا سکتی، معید یوسف
لاہور: وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان میں رہ کر پہلے جیسا نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔لاہور میں گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان اب بھی افغانستان میں موجود ہے لیکن پاکستان افعانستان کے ساتھ تجارت میں بہتری کا خواہاں ہے۔باڑ کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ باڑ کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں گے جبکہ ہماری خواہش ہے کہ پڑوسی ملک میں بھی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسا منصوبہ شروع ہوناچا ہیے۔علاوہ ازیں معید یوسف نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پالیسی پر مثبت تنقید کی جاسکتی ہے لیکن اس پر سیاست نہ کی جائے کیونکہ پالیسی کی روح کو کوئی بھی حکومت تبدیل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی جانب سے اس پالیسی پر نظر ثانی کی گنجائش موجود ہے لیکن قومی سلامتی پالیسی متفقہ پالیسی ہے۔






































Visit Today : 364
Visit Yesterday : 536
This Month : 900
This Year : 64619
Total Visit : 169607
Hits Today : 3742
Total Hits : 879454
Who's Online : 1




















