بلاول نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 16 January 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے اضافے پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درحقیقت عوام کا معاشی قتل ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کرنے والے حکمراں کو خبر ہو کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 536
This Month : 909
This Year : 64628
Total Visit : 169616
Hits Today : 3868
Total Hits : 879580
Who's Online : 4




















