پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے 33 پیسے تک اضافہ , پٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی
bbc news urdu نے Sunday، 16 January 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے 33 پیسے تک اضافہ کردیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3، 3 روپے فی لٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے کے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ حکومت نے مٹی کا تیل تین روپے مہنگا کرکے 116 روپے 48 پیسے فی لٹر کردیا ہے۔ لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے مہنگا کرکے اس کی نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 536
This Month : 943
This Year : 64662
Total Visit : 169650
Hits Today : 4484
Total Hits : 880196
Who's Online : 5




















