ملتان: چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی ملتان میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول اولین ترجیح، قربانی کے بعد آلائشیں کھلے عام پھینکنے کے بجائے مقررہ کلیکشن پوائنٹس پر رکھیں تاکہ ٹیمیں بروقت صفائی کا عمل مکمل کر سکیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہرایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے اور صاف ستھری عید کے لیے ہمارا ساتھ دیں میاں راشد اقبال نے کہاہے کہ شہری عید کے تین دنوں میں ویسٹ منیجمنٹ کے اہلکاروں سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں ارد گرد مت پھینکیں اس سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ ملتان نے ان آلائشوں اور باقیات کو احسن طریقے سے ٹھکانے لگانے کابندوبست کیاہے۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کاعملہ گھر گھر جاکرعید سے قبل شاپر بیگ تقسیم کر رہا ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی باقیات اور آلائشیں شاپر بیگ میں ڈال کر عملہ کے حوالے کریں۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں شاپر کی تقسیم کےلئے پوائنٹ بھی بنائے گے ہیں ۔اس کے علاؤہ ملتان کی تمام یونین کونسلز میں عید کے تینوں روز شاپر بیگ دستیاب ہونگے۔اور ان پوائنٹس پر شہری خود بھی قربانی کے جانوروں کی الائیشیں ازحد دے سکیں گے۔علاوہ ازیں عملہ کے ذریعے گھر کی دہلیز سے یہ آلائشیں وصول کرنے کامکمل انتظام کیاگیاہے۔انھوں نے مزید کہاکہ عید کے تینوں روز عملہ شہریوں کی خدمت میں موجود رہے گا۔تاکہ صفائی ستھرائی کے اعلی انتظامات میسر آسکیں۔