ملتان(صفدربخاری سے) پنجاب کالج ملتان ریجن کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہا ہے کہ سمر گالا کا مقصد پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے پنجاب گروپ آف کالجز بھی حکومت کے ساتھ شانہ باشانہ کھڑا ہے اور جنوبی پنجاب سے بہترین کھلاڑی پیدا کرے گا ملتان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں پر طلباء و طالبات کو کھیلوں کے لیے تمام تر سہولیات اور مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب کالج گرلز کیمپس میں سمر گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی پرنسپل پروفیسر صائمہ فیاض نے کہا کہ طالبات کا کھیلوں میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے کھیل جسم کو تندرست اور توانا رکھتے ہیں ہم نے اگر ہسپتال ویران کرنا ہے تو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد کرنا ہوگا اور کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنے ہوں گے حکومتِ پنجاب بھی کھیلوں میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہے اس موقع پر تین ٹانگ دوڑ، پاٹاٹو دوڑ، بوری دوڑ، میوزیکل چیئرز اور دیگر گیمز شامل تھی آخر میں پوزیشن لینے والی طالبات میں ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر قریشی اور پرنسپل پروفیسر صائمہ فیاض نے انعامات تقسیم کیے نظامت کے فرائض پروفیسر مہوش پاشا نے ادا کیے۔