ملتان:  متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان یونین کے صدر سید اقبال حسین بخاری، چئیرمین رانا غلام مرتضیٰ، چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز، جنرل سیکرٹری راؤ محمد عارف،چوہدری خالد ریاض،محمد زوہیب،کامران قریشی،غلام مصطفیٰ،اکبر حسین،عبد الروف، محمد کاشف،محمد نواز،منور ارسلان،محمد فہیم و دیگر نے ڈی جی نیب کی کھلی کچہری میں شرکت کی جس میں 90فیصدمتاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنے مسائل سے آگاہ کیاجس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ جو مہلت ہم نے گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو دی تھی وہ ختم ہوچکی ہے اب ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہر ممکن حد تک متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔نیب کھلی کچہری میں مسائل بیان کرنے کے بعد عہدیداران کے ہمراہ نیب آفس کے باہر گلبرگ کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی و نتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6سالوں سے ہماری انوسٹمنٹ گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبی ہوئی ہے گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے 5سالوں میں تقریبا سات ہزار پلاٹ جو کہ 50 ہزار مرلہ بنتی ہے اور اس کی مالیت تقریبا 15 ارب کے لگ بھگ بنتی ہے گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اصغر علی گورمانی اپنی ممبر صوبائی اسمبلی PP283 کے بل بوتے پر پلاٹ فروخت کر کے پیسے بٹور کر فرار ہوگیا ہے اور مسلسل فائل ہولڈر اور متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاوسنگ سوسائٹی ملتان کو صرف لالی پاپ دیا جا رہا ہے متاثرین نے مزیدکہا کہ ہماری احتجاجی جہدوجہد پر کو روکنے کے لیے ہمیں پریشان اور ہراساں کیا جارہا ہے کیونکہ یہ ملتان جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا فراڈ سکینڈل ہے جس کی وجہ سے ہم تمام 7ہزار پلاٹ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک انچ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ملتان کے ضلعی اداروں کی اصغر علی گورمانی کے ساتھ پاٹنرشپ ہے جسکی وجہ سے یہ ادارے اس کے خلاف قانونی کارائی نہیں کرتے متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان نے وزیراعظم،وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ جہاں وہ بے گھر خاندانوں کو گھر فراہم کرر ہی ہے وہاں ہمارے بچوں کے مستقبل کے پش نظرگلبرگ کالونی کے مالک ممبر صوبائی اسمبلی اصغر علی گورمانی و نتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے ہماری مطلوبہ رقم واپس دلوائی جائے۔ ہماری زندگی کا کل اثاثہ اور جمع پونجی یہی کچھ تھی جوہمیں واپس دلوائی جائے کیونکہ اس سوسائٹی نے ہماری زندگی کے تمام خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔ گلبرگ ایگزیکٹو سوسائٹی کے پاس چند سو پلاٹ موجود ہیں وہ متاثرین گلبرگ سے لاکھوں روپے نقد وصول کر لینے کے باوجود پلاٹ ایڈجسمنٹ کے نام پر لاکھوں روپے دوبارہ وصول کر ہے ہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی آڑ میں اربوں روپے کافراڈ پرکرنے والے ایم پی اے اصغرعلی گورمانی کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے اس کی تمام جائیدادکو قبضے میں لیکرنیلام کرتے ہوئے ہم متاثرین کوہماری مطلوبہ رقم اداکی جائے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمن نے اپنے ویڈیو بیان میں نہ صرف ایم پی اے گرمانی کو فراڈیا قرار دیا۔متاشرین نے وزیر اعلی مریم نواز سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی مالک اصغر علی گورمانی کی رکنیت ختم کی جائے کیونکہ یہ پنجاب اسمبلی کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔