ملتان (صفدربخاری سے) ایس پی سٹی مہر محمد سعید سیال نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر بازاروں میں پولیس گشت بڑھایا جائے گا جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر برادری کے وفد سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے نائب صدر وانجمن تاجران چوک شہیداں پرانی سبزی منڈی روڈ کے صدر رانا محمد اویس علی،راؤ لیاقت علی، چوہدری محمد شہباز اختر،شیخ محمد فیصل محمود، ڈاکٹر محمد شفیق،رانا محمد اشرف،شیخ خرم شہزاد،بھی موجود تھے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پرمارکیٹس اور بازاروں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس گشت بڑھایا جائے کیونکہ بازاروں میں عید سیزن کے دوران خواتین کا رش زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر بھی مارکیٹس اور بازاروں میں موجود ہوتے ہیں اور راہزنی کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں تا ہم اس کے ساتھ ساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے جس پر ایس پی سٹی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مارکیٹس اور بازاروں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔