ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس، صدارت شیخ محمد زاہد نے کی
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شیخ محمد زاہد نے کی۔ اجلاس میں میں لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان کے نامزد ڈسٹرکٹ گورنر برائے سال 2025-26 ڈاکٹر نثار احمد چوہدری، زون چیئرپرسن مکس بی چوہدری الطاف شاہد، اور لیو ڈسٹرکٹ کونسل کی نامزد صدر
سویرا خالد بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوئیں۔ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف اجتماعی کو ششوں، تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائنز کلبز جیسے پلیٹ فارم سماجی بھلائی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان میں شامل افراد اخلاص اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں۔ ہمیں خدمت کے مشن کو مزید وسعت دینا ہوگی، تاکہ نچلے طبقے کو حقیقی فائدہ پہنچایا جا سکے۔زون چیئرپرسن چوہدری الطاف شاہد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی لائے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ کلبز کے درمیان رابطہ، تعاون اور مشترکہ منصوبے معاشرتی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔سویرا خالد نے نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لیو کلبز نوجوان نسل کی قیادت کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرتی خدمات میں آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔صدر شیخ محمد زاہد،لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان کے سابق سربراہ محمدافضل سپرا،سابق ڈسٹر کٹ گورنرمحمد اعظم چوہدری،میاں جاوید اقبال نے کہا لائنز کلبز ایک عالمی تحریک ہے جس کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔اور نئے آنے والے عہدے داروں کو مبارک بعد پیش کرتے ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر معاشرے کی تکمیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ کلب کے سیکرٹری محمد زمان خان اعوان نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں فرخ عمر چوہدری، چوہدری ذولفقارعلی،پروفیسر حمید رضا صدیقی،نجم السلام،عبدالمحسن شاھین،ملک شکیل،پروفیسر اعظم حسین، عمران خا لد،محمد عثمان خان،جام اعجاز حسین،فہیم ستار شیخ،خواجہ سہیل،یاسر دیوان ارشاد،شیخ،ڈاکٹر باسط رمضان، الیاس انور شیخ،غلام عباس، پروفیسر امجد رامے، افتخار ندیم قادری،ودیگر ممبران نے شرکت۔آخر میں نے تمام مہمانانِ گرامی اور اراکین کا شکریہ ادا کیا۔






































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 581
This Month : 12432
This Year : 60268
Total Visit : 165256
Hits Today : 1456
Total Hits : 830253
Who's Online : 2




















