حکومتِ پاکستان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اس بلائنڈ سینٹر سے تعاون کریں تو پاکستان کا بہترین کالج اور یونیورسٹی بن سکتی ہے: مسز سعدیہ کرمانی*
ملتان(صفدربخاری سے) محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی ڈائریکٹر مسز سعدیہ کرمانی نے کہا ہے کہ قائم خان
کرمانی کا مشن جاری رہے گا وہ پورے پاکستان کے نابیناؤں کی آواز اور روشنی تھے حکومتِ پاکستان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب جس طریقے سے معذور اور نابینا افراد کی خوشحالی اور بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اگر وہ اس سینٹر سے تعاون کرے تو بہت جلد یہ نابینا افراد کے لیے ایک بہترین کالج اور یونیورسٹی بن سکتی ہے اور یہ نابینا افراد بینا افراد کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کر
سکتے ہیں یہی قائم خان کرمانی کا مشن تھا انہوں نے پوری زندگی نابینا افراد کی خوشحالی کے لیے وقف کی ہوئی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کے بانی قائم خان کرمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگی رہنما ملک انور، پروفیسر ماجد وٹو، قاری ڈاکٹر ارشد بلوچ، قاری ابوبکر، جام آصف، قاری بشر، عمران خان اور پورے پاکستان سے ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے عہدے دار فرخ حسین شاہ، ظفر اقبال، آصف شاہ، سعید قریشی، ملک سجاد، عمر رشید، نصرت بانو، ذوالفقار فرحت، محمد ارشد نے کہا کہ قائم خان کرمانی ایک بہادر اور دلیر آدمی تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی نابیناؤں کی فلاح و بہبود کے لیے جنگ لڑی اور آج ہزاروں کی تعداد میں نابینا افراد روزگار کما کر اپنے کنبے کی بہترین کفالت کر رہے ہیں انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر بنا کر نابینا افراد پر بہت بڑا احسان کیا آج اس سینٹر سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں حکومتِ پاکستان کو اس سینٹر سے مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ یہ بھی ایک کار آمد شہری بن سکیں آخر میں قاری ابو ابوبکر نے قائم خان کرمانی کے درجات کی بلندی اور استحکامِ پاکستان اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے دعا کرائی نظامت کے فرائض شعیب احمد نے ادا کیے۔







































Visit Today : 198
Visit Yesterday : 581
This Month : 12430
This Year : 60266
Total Visit : 165254
Hits Today : 1327
Total Hits : 830124
Who's Online : 7




















