اسلام گڑھ(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ ظہیر الحسن شاہ صاحب کا دورہ میرپور آزادکشمیر۔اس موقع پر ضلع میرپور کے صدر علامہ راشد القادری صاحب اور ناظمِ اعلی علامہ وسیم نے ان سے خصوصی ملاقات کی اورآزادکشمیر کے سیاسی امور پر اہم تبادلہ خیال کیا۔آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے لائحہ عمل پر بھی غور وغوض کیا گیا۔تحریک لبیک کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکے بلدیاتی الیکشن میں تحریک لبیک ایک اہم سنگِ میل کا کردار ادا کریگی۔موجودہ نظامِ سیاست نے غریب عوام کا جینا محال کردیا۔تحریک لبیک پاکستان اپنے منشور کے تحت ایک عام آدمی کو اسکی بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔ضلع میرپور کے صدر علامہ راشد القادری اور ناظمِ اعلی علامہ وسیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔عام آدمی کو اسکے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔