ملتان میں غیر ملکی ثقافتی مجسمے کی تنصیب ، صدر سٹی کونسل کا شدیدتحفظات کا اظہار : “یہ ہماری ثقافت کی توہین ہے: ملک ارشد اقبال بھٹہ”
ملتان (بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور صدر سٹی کونسل، ملک
ارشد اقبال بھٹہ نے ملتان آرٹس کونسل کے سامنے حالیہ دنوں میں نصب کیے گئے غیر ملکی ثقافتی مجسمے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے اس اقدام کو ملتانی اور پاکستانی تہذیب سے “مکمل طور پر لاتعلق” قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “آخر اس طرح کے فیصلے کرنے والے کون لوگ ہیں اور وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ “ایسے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کو اس عظیم خطے کی شاندار ثقافت سے بیگانہ کرنے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں۔ ہماری ثقافت بانجھ نہیں ہو گئی کہ باہر سے تھونپی گئی چیزیں ہماری شناخت بنائی جائیں۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ “ملتان میں تعینات ہونے والے انتظامی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنی انتظامی حدود میں رہیں اور ہماری تہذیب، ثقافت اور زبان کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔ انہوں نے مقامی سیاسی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر اُن شخصیات کو جو ان کے بقول “خوشامدی، عاقبت نااندیش اور شکست خوردہ” ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ “جس طرح ہماری ‘بلیو پاٹری’ کی ثقافت گجراتیوں نے چوری کی، اُس وقت بھی ان سیاسی قائدین نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے سرائیکی دانشوروں اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اس مجسمے کی تنصیب کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں اور علاقائی ثقافت کے تحفظ کے لیے احتجاج کریں۔







































Visit Today : 198
Visit Yesterday : 581
This Month : 12430
This Year : 60266
Total Visit : 165254
Hits Today : 1331
Total Hits : 830128
Who's Online : 7




















