28 مئی کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا ،، یومِ تکبیر کے موقع پرمظہر کات کی سربراہی میں سرائیکستان نوجوان تحریک کی “پاک فوج زندہ باد ریلی
“
ملتان : یومِ تکبیر 28 مئی کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک کی جانب سے ڈیرہ اڈا چوک ملتان میں ایک ولولہ انگیز “پاک فوج زندہ باد ریلی” نکالی گئی، جس میں نوجوانوں، شہریوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد ملک کی دفاعی صلاحیت، ایٹمی طاقت، اور قومی سلامتی کے اداروں سے اظہارِ یکجہتی تھا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز تھامے “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “آئی ایس آئی زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے، جن سے پورا چوک گونج اٹھا۔ ریلی کا ماحول جوش، حب الوطنی اور قومی جذبے سے لبریز رہا۔ ڈیرہ اڈا پر ریلی کے اختتام پر چیئرمین مظہر عباس کات سرائیکی راہنما شریف خان لشاری نے خطاب کرتے ہوئے یومِ تکبیر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی دفاعی خودمختاری، قومی وقار اور ایٹمی طاقت کے حصول کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاکستان کو ناقابلِ تسخیر قوت بنا دیا۔ ہم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔” مظہر عباس کات نے مزید کہا کہ قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے، جو دن رات ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ شرکاء نے ریلی کے انعقاد کو قومی حمیت کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ سرائیکی وسیب کے نوجوان ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔







































Visit Today : 198
Visit Yesterday : 581
This Month : 12430
This Year : 60266
Total Visit : 165254
Hits Today : 1341
Total Hits : 830138
Who's Online : 4




















