ملتان(صفدربخاری سے)  اسپیشل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب امان اللہ اور ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی نشوونما کے وارڈ اور سرجیکل آؤٹ ڈور کا  باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب امان اللہ نے وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کے حوالے سے اور ہسپتال سے متعلق ادویات کا بھی دریافت کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ساؤتھ پنجاب نے ہسپتال کی رنوویشن کو جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لیے ایک بڑی نعمت قرار دیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔ بعد ازاں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری ساؤتھ پنجاب امان اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور حکومت پنجاب، اور اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھرپور معاونت پر اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر عاصم خورشید، ڈاکٹر رانا ذوالفقار علی، ڈاکٹر فیصل ظفر، ڈاکٹر وقاص خان، ڈاکٹر حسیب سرگانہ، ڈاکٹر معاذ قریشی سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔