ملتان (صفدربخاری سے) صدر الیکٹرانک نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن اور ایگزیکٹو ممبر ملتان یونین آف جرنلسٹس سید تنویر گیلانی نے نشتر ہسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) راؤ امجد علی خان کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر سید تنویر گیلانی نے کیمرہ مین حضرات اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر ایم ایس سے تفصیلی بات چیت کی اور نشتر ہسپتال میں میڈیا ورکرز کو درپیش طبی و انتظامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ایم ایس راؤ امجد علی خان نے صحافیوں اور ان کی فیملیز کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں مسائل کے فوری حل کے لیے فوکل پرسن کے طور پر نعیم بلوچ کو نامزد کر دیا۔ سید تنویر گیلانی نے ایم ایس نشتر ہسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ صحافی برادری کے لیے یہ اقدام معاون ثابت ہوگا۔