الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو(اے آر آئی) اورSUNکنسلٹینٹ سروسز کے زیراہتمام آگاہی سیمینار بعنوان ’’سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان‘‘کا انعقاد
ملتان(صفدربخاری سے)الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو(اے آر آئی) اورSUNکنسلٹینٹ سروسز کے زیراہتمام آگاہی سیمینار بعنوان ’’سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان‘‘کا انعقاد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ زراعت انجینئر ینگ ڈیپارٹمنٹ میں کیا گیا،سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود خان نے کی،جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر اے آر آئی سے جعفر مہدی اور جنید خان نے شرکت کی،آگاہی سیمینار کے آغا ز میں سلطان محمود نے شرکاء کو بتا یا کہ سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کی سر گرمیاں پاکستان کے 12اضلاع میں کی جارہی ہیں،اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو تمباکو اور سگریٹ کے موذی اثرات کے بارے میں آگاء کرنا ہے،اس پروگرام کے تحت کمیونٹی میٹینگز،تعلیمی اداروں میں سیمینارز،سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے ساتھ آگاہی سیشن کے علاوہ میڈیا کے ذریعے آگاہی کے عمل کو آگے بڑھایا جارہا ہے،اے آر آئی سے جعفر مہدی اور جنید خان نے طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ پاکستان میں اس وقت 3کروڑ 20لاکھ افراد تمباکو اور سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں،اور یہ تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے بدقسمتی سے جب کوئی گھر کا بڑا سگریٹ کا استعمال کرتا ہے اور گھر میں موجود بچے اور خواتین بھی اس سے اسی طرح متاثر ہورہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ٹوبیکو کنٹرول قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہورہا ،ہمیں سب کو ملکر اس کے تدارک کے لیے کوشش کرنی ہوں گی،پروفیر ڈاکٹر زاہد محمود،ڈاکٹر محمد سلطان،ڈاکٹر فیاض احمد،اور ڈاکٹر وقار قریشی نے اپنے خطابات میں اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو سگریٹ نوشی سے پاک ہونا چاہیے ہمارے ہاں نوجوان طبقہ جس طرح سب کے سامنےvapesکا استعمال کررہے ہیں،تویہ ایک فیشن بن چکا ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو بتانا ہوگا کہ vapesسگریٹ نوشی کرنے والوںکے لیے متبادل تو ہے مگر جو بھی نیا فرد vapesکا استعمال شروع کرتا ہے تو وہ بھی اس سے متاثر ہوگا کیونکہ نیکو ٹین اس کو اس کا عادی بنا دے گی اور وہ پھر اس سے اسکی صحت متاثرہ ہونا شروع ہوجائے گی،مقررین نے طلبائوطالبات سے عہد لیا کہ وہ تمباکو اور سگریٹ کے بڑھتے ہوئے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں گے اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کو سگریٹ نوشی سے پاک بنایں گے،سیمینار کے آخر میں مقررین کو شیلڈ ز دیں گئیں۔







































Visit Today : 198
Visit Yesterday : 581
This Month : 12430
This Year : 60266
Total Visit : 165254
Hits Today : 1335
Total Hits : 830132
Who's Online : 6




















