سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 13 January 2022 کو شائع کیا.
ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔سنی لیون ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا اور خاص کر انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔اداکارہ کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون سمندر کنارے بیٹھی ہیں اور ان کے اردگرد شارک مچھلیاں ہیں۔ویڈیو دیکھ کر مداحوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی فکر لاحق ہوگئی۔ اسی وجہ سے بہت کم وقت میں سنی لیون کی ویڈیو کو ہزاروں مداحوں نے دیکھا اور اس پر تبصرہ کیا۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سنی لیون نے لکھا کہ میں اس مقام سے پیار کرتی ہوں، جنگلی حیات کو محفوظ بنائیں۔ اداکارہ نے شارک کے گرد بیٹھنے کے تجربے کو ’شاہانہ‘ قرار دیا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 108
Visit Yesterday : 509
This Month : 1650
This Year : 65369
Total Visit : 170357
Hits Today : 263
Total Hits : 886856
Who's Online : 10





















