ملتان( صفدربخاری سے)  پولیس نے سٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرلیا جبکہ اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔ دو روز قبل ڈیڑھ سالہ بچے کو نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا جب تفتیش کی تو سراغ آئمہ خان کے گھر پہنچا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ سٹیج اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق آئمہ خان کی شادی کو چار برس ہو گئے لیکن اولاد نہ ہونے پر شوہر نے انتہائی اقدام اٹھایا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔