ملتان شہر کی صفائیاں شروع ، 100 سینٹری وکرز پر مشتمل سپیشل گینگ تشکیل ، گینگ کو جدید مشینری سے لیس کیا جائے گا : محمد فاروق ڈوگر
ملتان( صفدربخاری سے) سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لئے 100 سینٹری وکرز پر مشتمل سپیشل گینگ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سپیشل گینگ کو مشینری سے لیس کیا جائے گا،یہ گینگ صفائی مہم کے لئے خصوصی ٹاسک سر انجام دے گا۔وہ کمپنی کے آپریشنل کمانڈ سے خطاب کررہے تھے۔منیجر آپریشنز اور ڈپٹی منیجرز آپریشنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی ای او نے کہا کہ سپیشل گینگ کے اوقات کار دن ایک بجے سے شام تک ہونگے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شاہراہوں کے ڈیوائڈرز کی سکریپنگ کی جائے اور شہر سے ملبہ اٹھایا جائے۔محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ورکرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور فیلڈ میں دن میں دو اوقات میں ورکرز کی حاضری چیک کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں حاضری کے لئے ایک پوائنٹ مقرر کیا جائے اور شہریوں کی آگاہی کے لئے حاضری پوائنٹ پر سپروائرز کا نام، موبائل نمبر اور ورکرز کی تعداد بارے پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں۔



































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 497
This Month : 1493
This Year : 65212
Total Visit : 170200
Hits Today : 4164
Total Hits : 886240
Who's Online : 5





















