ملتان :  ہیلپرزبزنس کونسل اور قومی امن کمیٹی پاکستان ( کینٹ) کےزیراہتمام سانحہ مری کےسلسلہ میں تعذیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، چیف آرگنائزر معظم وحیدخواجہ، مرکزی راہنما کلب عابد خان، راناشاہداحمد اور ظفر اقبال خان نے کہا سانحہ مری نے پوری قوم کو سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار کردی ہے عوام کے غیر سنجیدہ رویہ اور انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کے باعث افسوسناک سانحہ رونما ہوا سانحہ مری کےدوران پاک فوج، ریسکیو 1122 اور رضاکار شہریوں کے مثبت کردار اور جذبہ حب الوطنی کوسلام پیش کرتےہیں حکومت کوچاہیے سیاحتی مراکز میں موثر حفاظتی انتظامات واقدامات کیے جائیں اور سانحہ مری کےدوران لوٹ مار کرنے والے عناصر اور مقامی انتظامیہ کے خلاف شفاف تحقیقات اور کاروائی کی جائے اجلاس میں خواجہ دلشاد احمد، شیخ محمد طیب، مختیار احمدبھٹی، رانامبشررئیس، علی جمشیدبلوچ، رانامقصود ودیگرشریک تھے اجلاس میں سانحہ مری کےمرحومین کی مغفرت اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی