تھانہ مخدوم رشیدآبادکے علاقےمیں قائم ارلی ووڈ سیڈ فیکٹری آبادی اور دو سکولوں کے 500 طلباء کیلئے وبال جان بن گئی ، علاقہ مکین اورطلباء بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
ملتان : تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محکموں کی غفلت اور بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث ہزاروں کی آبادی میں قائم ارلی ووڈ سیڈ فیکٹری آبادی اور دو سکولوں کے 500 طلباء کیلئے وبال جان بن گئی طلباء بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے . متعلقہ محکموں کی غفلت سے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ، ہزاروں کی آبادی میں قائم ارلی ووڈسیڈ فیکٹری ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب بننے لگی ، لوگ سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے . تھانہ مخدوم رشید بستی عاربی کے مکینوں کی جانب سے جون 2019سے اب تک تقریباً تین سال ہونے کو ہیں، بار بار شکایات کے باوجود بھی غیر قانونی، بغیر نقشہ اپروول فیکٹری کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ، DG سیڈ اور انسپکٹر سیڈ نے موقع وزٹ کئے بغیر
ہی فیکٹری کو پراسیسنگ کی اجازت دے رکھی ہے جسکا خاکہ کئ زندگیاں نگل چکا ہے. علاقہ مکینوں کے مطابق ارلی ووڈ سیڈ فیکٹری دو سکولوں اور آبادی کے درمیان موجود ہے ، جس کی وجہ سے طلباء اور آبادی مکینوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے فیکٹری مالک کے با اثر ہونے کی وجہ سے کوئی بھی محکمہ کاروائی نہیں کر رہا- شہریوں نے اس فیکٹری کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے –



































Visit Today : 216
Visit Yesterday : 497
This Month : 1249
This Year : 64968
Total Visit : 169956
Hits Today : 2708
Total Hits : 884784
Who's Online : 5





















