شاہ رخ کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 11 January 2022 کو شائع کیا.
ممبئی: بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان کی رہائش ’منت‘ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرپولیس کونامعلوم شخص نے کال کرکے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ نامعلوم کالرنے ممبئی کے دیگرمہشورمقامات کونشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس نے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کوگرفتارکرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کال کرنے والے کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورسے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتارشخص نشے کا عادی ہے اور ماضی میں بھی نشے کی حالت میں ہیلپ لائن پرجعلی فون کالز کرتا رہا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 497
This Month : 1217
This Year : 64936
Total Visit : 169924
Hits Today : 1572
Total Hits : 883648
Who's Online : 3




















