وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 11 January 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ کی درخواست سماعت کے بعد خارج کردی۔درخواست گزار شہری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 15 ایم این اے بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی، میں نے اپنی درخواست میں عمران خان نیازی کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔ عدالت نے شہری کی درخواست خارج کردی۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 112
Visit Yesterday : 497
This Month : 1145
This Year : 64864
Total Visit : 169852
Hits Today : 410
Total Hits : 882486
Who's Online : 2




















