ان شا اللّٰه 2022ء خوشحالی اور صوبہ بحالی کا سال ثابت ہوگا۔
بہاولپور: ان شا اللّٰه 2022ء خوشحالی اور صوبہ بحالی کا سال ثابت ہوگا۔تحریک کے مقامی صوبائی مرکزی عہدیدار کارکن ماہ مارچ میں تین اضلاع کی تحصیلوں اور دیہاتوں کے تنظیمی مارچ کے بنی گالا کے دروازے پر دستک دے کر یاداشت پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے قائد قاری مونس بلوچ نے اپنی رہائشگاہ پر شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی یوتھ کی ضلعی صدر زنیرا بلوچ کے ہمراہ مقامی عہدیداروں کارکنوں اہل علاقہ کے سیاسی و سماجی مذہبی ادبی حلقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ماہ مارچ میں تینوں اضلاع کے عوامی نمائندوں اور سیاستدانوں کو جھنجھوڑنے عوام کو بیدار،جگانے اور احساس دلانے کے لئے عزمِ نو کے ساتھ تنظیمی مارچ کے بعد بنی گالا کے دروازے پر ٹھوس یاداشت پیش کریں گے۔قاری مونس بلوچ نے انتہائی یقین کے ساتھ کہا 2022ء خوشحالی کے ساتھ صوبہ بحالی کا سال ثابت ہو گا ۔







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 497
This Month : 1132
This Year : 64851
Total Visit : 169839
Hits Today : 300
Total Hits : 882376
Who's Online : 4




















