ٹھنڈی ہوائوں کا سلسلہ آج پاکستان داخل ہوگا
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 11 January 2022 کو شائع کیا.
لاہور : ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ آج سے پاکستان میں داخل ہوگا جس سے لاہورسمیت پنجاب بھر میں دھندکی شدت میں کمی ہوگی البتہ بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔ادھر پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھندکے باعث موٹروے ایم ون،ایم ٹو،ایم تھری،ایم فور اور فائیو کئی مقامات پربند ہوگئی جب کہ لاہورایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول بھی متاثر ہے۔لاہور وگردونواح میں دھندکے باعث علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہے۔دھند کے باعث6پروازیں تاخیرکا شکارجبکہ دومنسوخ کردی گئیں۔رحیم یار خان،میاں چنوں، پاکپتن، گوجرہ، جھنگ اورگردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 60
Visit Yesterday : 497
This Month : 1093
This Year : 64812
Total Visit : 169800
Hits Today : 151
Total Hits : 882227
Who's Online : 5




















