دھوپ میں بیٹھنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوسکتا ہے
www.bbcnewshd.com نے Monday، 10 January 2022 کو شائع کیا.
نیویارک:دنیا بھر میں بالخصوص خواتین میں بریسٹ کینسر کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دھوپ سینکنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔اس ضمن میں دلچسپ تحقیق پورٹوریکو میں کی گئی ہے جس سے سورج کی روشنی اور چھاتی کے سرطان کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ مرکزی تحقیق یونیورسٹی آف بفیلو، نیویارک نے کی ہے۔جرنل آف ’کینسر ایپی ڈیمیولوجی، بایومارکر اور پری وینشن جرنل‘ میں شائع تحقیق کے مطابق دھوپ میں کچھ وقت گزارنے والی 307 اور اس سے دور رہنے والے 328 خواتین کی جلد میں کروما میٹر سے پیمائش کی گئ ہے۔ کرومامیٹر بتاتا ہے کہ جلد پر کتنی دھوپ پڑی ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 438
Visit Yesterday : 536
This Month : 974
This Year : 64693
Total Visit : 169681
Hits Today : 5228
Total Hits : 880940
Who's Online : 6




















