یوم دفاع کے موقع پرپاک بحریہ کا خصوصی نغمہ ’’دِل خوش ہوا‘‘ جاری
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 5 September 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد(عباس ملک ) پاک بحریہ نے یوم ِدفاع پاکستان کے موقع پر جاری ہونیوالے خصوصی نغمہ ”دِل خوش ہوا” جاری کر دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا یہ نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ نغمہ تین یاروں کی کہانی ہے جو جڑے تو آہن بن گئے اور پھر شہادت بھی انھیں جدا نہ کر سکی،اس نغمے کا یہ پیغام کہ فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 125
Visit Yesterday : 497
This Month : 1158
This Year : 64877
Total Visit : 169865
Hits Today : 476
Total Hits : 882552
Who's Online : 4




















