قائدپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ،چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کارکنوں کو اُن کا جائز مقام اور حق نہیں دیتے: چوہدری زاہد مسعود
ملتان : سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان صدر انجمن تاجران ترین روڈ ان شا اللہ ایم پی اے پی پی 215 ملتان چوہدری زاہد مسعودنے کہا ہے کہ جب تک قائدپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ،چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کارکنوں کو اُن کا جائز مقام اور حق نہیں دیتے اُس وقت تک بے چینی کی فضا قائم رہے گی ،جو پارٹی ورکرز کو فراموش کرتی ہے وہ اپنی ساکھ کھو بیٹھتی ہے کیونکہ ورکرز اپنی جانوں سے بڑھ کر قائدین اور پارٹی کی عزت کے متلاشی اور متفکر ہوتے ہیں۔کچھ بڑے رہنما ورکرز کو پیچھے دھکیل کر اپنے مفاد کو فوقیت دینے میں مگن ہیں جوکہ بے مروتی اور نا انصافی ہے ،ملتان ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب سے اس طرح کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا جائے۔قائد مسلم لیگ ن قومی لیڈر اور ایشیا کے بڑے رہنما ہیں اُن کی طبیعت کو لے کر ورکرز میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ،قائد میاں محمد نواز شریف ورکرز کی امید ہیں اللہ پاک صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین ،پاکستان کو ہر وقت مشکل وقت سے نکالنے میں میاں نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن قیادت نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور اس حقیقی کامیابی میں ورکرز کا بنیادی حصہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جانا چاہئے ۔مرکزی قائدین کارکنان کے تحفظات اور مقام کیلئے بہترین حکمت عملی مرتب کریں اور انہیں احساس محرومی سے بچائیں۔





































Visit Today : 530
Visit Yesterday : 445
This Month : 12181
This Year : 60017
Total Visit : 165005
Hits Today : 4278
Total Hits : 828280
Who's Online : 2




















