شہباز شریف ملک میں اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، رانا ثنا اللہ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اداروں اور سیاسی جماعتوں میں تصادم نہیں چاہتے۔راناثنااللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ انہوں نے ملک دشمنوں سے پیسے لیے، عمران خان کے پاس ملک میں مسلط رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، چندہ دینے والے ہی حکومت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔پرویز رشید اور مریم نواز کی لیک آڈیو ٹیپ کے بارے میں رانا ثنا نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کوئی قابل اعتراض الفاظ استعمال نہیں کیے گئے، آڈیو ٹیپ اس دن چلائی گئی جب اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی، 2 افراد نجی گفتگو کر رہے ہوں تو اسے ریکارڈ اور پبلک کرنا جرم ہے، کسی حکومتی ایجنسی نے یہ ٹیپ وائرل کی ہے جو ممکنہ طور پر آئی بی ہوسکتی ہے، انہوں نے یہ کافی دنوں سے سنبھال کر رکھی تھی۔





































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 536
This Month : 909
This Year : 64628
Total Visit : 169616
Hits Today : 3839
Total Hits : 879551
Who's Online : 2




















