ملتان:  اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ہیومن رائٹس اور ،ریڈکراس، کے ادارے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کرتے ہوئے اسرائیلی افواج کی سفاکانہ کارروائیوں کو بند کروائیں یہ اپیل عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے نام تحریری خط کے ذریعے کی غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا فلسطینی مسلمانوں پر مظالم زمانہ جہالت کی تصویریں پیش کر رہے ہیں حالانکہ اقوام متحدہ ،عالمی عدالت اور ،، او آئی سی ،جیسے ادارے بھی موجود ہیں اس کے باوجود ان معتبر اداروں نے اپنا کردار ،مقبوضہ کشمیر ، فلسطین سمیت دنیا بھر میں پیدا ہونے والے تنازعات بارے منصفانہ کردار ادا نہیں کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے خط کے ذریعے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے فلسطین پر اسرائیلی مظالم بند کرائے جائیں کیونکہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم دنیا بھر کے انسان دوست خصوصاً مسلم ممالک کے حکمرانوں پر ان کے عوام کا شدید دباؤ ہے جو کسی بھی وقت عالمی جنگ کا خطرہ ثابت ہو سکتا ضروری ہے کہ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے اوربچے کھچے فلسطینیوں کی ہنگامی امداد کے ذریعے ان کی زندگی معمول پر لائی جائے.