غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے،،جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے: مولانا فضل الرحمان
تونسہ: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے،جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔ تونسہ میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران ہماری غربت کا ناجائز فائدہ اٹھار ہے ہیں، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک مانگی نہیں جاسکتی کیونکہ ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری غربت کو کمزوری سمجھ کر جاگیردار اور حکمران اسے استعمال کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں پر آگ برسائی جاری ہے اور ہمیں دہشت گرد بھی کہا جاتا ہے، دنیا میں آگ لگانے والے فسادی ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی امریکا اور مغربی کی غلامی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر ہم چڑھتے سورج کے آگے سر نہیں جھکا سکتے، کئی اسلامی ممالک بین الاقوامی سازش کی وجہ سے آگ میں جل رہے ہیں، غزہ، افغانستان، شام اور لبنان آگ میں جل رہے ہیں۔






































Visit Today : 532
Visit Yesterday : 445
This Month : 12183
This Year : 60019
Total Visit : 165007
Hits Today : 4286
Total Hits : 828288
Who's Online : 4




















