سنی تحریک پاکستان کی سلامتی اداروں کے تحفظ اور حقوق اہلسنت کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی: محمد ثروت اعجاز قادری
ملتان : پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجیئنر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک پاکستان کی سلامتی اداروں کے تحفظ اور حقوق اہلسنت کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی عید خوشیوں کا تہوار پیار محبت امن کا پیغام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادری ہاؤس میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پاکستان سنی تحریک کے رہنما محمد شمیم احمد انصاری نے سربراہ سنی تحریک سے خصوصی ملاقات بھی کی ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اس کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں پاک وطن ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا اس کو بچانے کے لئے بھی اہلسنت کو میدان میں آنا ہوگا ملکی حالات اہلسنت کو کردار ادا کرنے کا تقاضہ کررہے ہیں سربراہ سنی تحریک نے مزید کہا عید کا پیغام پیار محبت اخوت امن و سلامتی ہے خوشیوں کے موقع ہمیں ایک قوم ایک پاکستانی ایک مسلمان بن کر منانے چاہیے نفرتیں ختم تعصب کا خاتمہ لازم ہے پاکستان کی سلامتی اداروں کے تحفظ اور حقوق اہلسنت کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی شمیم احمد انصاری نے کہا سنی تحریک شہید قائد محمد سلیم قادری۔ عباس قادری کے مشن پر ثروت بھائی بلال بھائی کی قیادت میں اپنا مشن جاری رکھے گی تحفظ مساجد مدارس و مزارات اہلسنت اور حقوق اہلسنت کی جنگ لڑتے رہے گے ثروت اعجاز قادری نے ذمہ داران کارکنان میں عیدی بھی تقسیم کی اور مٹھائی بھی کھلائی اس موقع پر سیکٹر انچارج سنی تحریک عظیم قادری سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی.





































Visit Today : 530
Visit Yesterday : 445
This Month : 12181
This Year : 60017
Total Visit : 165005
Hits Today : 4278
Total Hits : 828280
Who's Online : 2




















