1947ء میں پاکستان اور 1951 میں سیکرٹریٹ سے پہلے بہاولپور کو صوبائی درجہ دیا گیات
بہاولپور(نامہ نگار )1947ء میں پاکستان اور 1951 میں سیکرٹریٹ سے پہلے بہاولپور کو صوبائی درجہ دیا گیاتھا۔صوبہ تحریک کو مؤثر بنانے والوں میں حسین احمد مدنی،فخر الرحمن اظہر،کیپٹن(ر)سید سلیمان مہتاب شاہ ،عامر اسلام،خدا یار چنڑ،عابد گھلو،اکرم انصاری،مخدوم ذوالفقار،ارشاد احمد شاد،آسیہ کامل،اوچشریف،خیرپور ٹامیوالی، اور رحیم یارخان کے سیاسی اور سماجی شخصیات شامل ہیں.ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک شعبہ خواتین کی سربراہ مسز شمیم عباسی نے مونس ہاؤس پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ملک کے پہلے وزیراعظم نواب لیاقت علی خاں،دوسرے گورنر جرنل آف پاکستان، خواجہ ناظم الدین کی کابینہ اور اسمبلی جس میں سید احمد نواز شاہ گردیزی بھی شامل تھے۔ بہاولپور کو متفقہ طور پر صوبائی درجہ دیا۔لیکن قزاقوں نے 1955 میں ون یونٹ اور 1970 میں صوبہ کو طرفین کی مرضی کے خلاف پنجاب کی قید میں ڈال دیا۔مسز شمیم عباسی نے کہا بہاولپور کی سوا کروڑ عوام غم جدائی صوبہ میں بیتاب و پریشان ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ صوبہ کو بلاتاخیر بحالی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر شمائلہ جی جان،زنیرا بلوچ،فاطمہ شعیب،سعدیہ چوہان،انابیہ خان،دعا اسلام،بشریٰ جعفر، طوبیٰ عباسی،عروبہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھیں۔







































Visit Today : 432
Visit Yesterday : 536
This Month : 968
This Year : 64687
Total Visit : 169675
Hits Today : 4837
Total Hits : 880549
Who's Online : 6




















