غوث پاک نورانی نے ساری زندگی اسلام کی تبلیغ و اشاعت، علوم دینیہ کے فروغ اورکلمتہ الحق میں گزاری:سید ڈاکٹر غوث عالم گیلانی
ملتان:حضرت دستگیر غوث پاک نورانی کے سجادہ نشین پیر سید ڈاکٹر غوث عالم گیلانی نے کہا ہے کہ غوث پاک نورانی نے ساری زندگی اسلام کی تبلیغ و اشاعت، علوم دینیہ کے فروغ اور اعلائے کلمتہ الحق میں گزارہ آپ نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا قرآن پاک کی تلاوت، نماز پنجگانہ کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کی جھوٹ کی لعنت کو اپنی زندگی سے نکالنے اور نیکی کے کام کرنے اور قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے کا درس دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حضرت دستگیر غوث پاک نورانی کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب اور سالانہ ختمِ قرآن کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے چیئرمین مشایخ اتحاد کونسل پاکستان مخدوم سید سہیل حسن گیلانی نے کہا غوث پاک نورانی نے ناموسِ رسالت اور عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا اور سینکڑوں غیر مسلم کو مسلمان کیا اور ساری زندگی دین کے فروغ میں وقف کر دی تقریب سے غلام مصطفی شاہ گیلانی، پیر سید انور غوث گیلانی، پیر سید عالمین گیلانی اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور ملتان اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے علماء کرام و نعت خواں حضرات نے خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا آخر میں سجادہ نشین غوث پاک نورانی، پیر سید ڈاکٹر غوث عالم گیلانی، مخدوم سہیل حسن گیلانی، مخدوم سید عالمین گیلانی، مخدوم غوث انور گیلانی نے علیحدہ علیحدہ استحکامِ پاکستان فلسطین کے مسلمانوں اور مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی رہائی کے لیے خصوصی دعا کرائی اور مزار پر چادر چڑھائی۔






































Visit Today : 532
Visit Yesterday : 445
This Month : 12183
This Year : 60019
Total Visit : 165007
Hits Today : 4286
Total Hits : 828288
Who's Online : 4




















