قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے زیراہتمام 46واں محفل مسا لمہ کی تقریب کا اہتمام،سیا سی وسماجی دوستوں کی بڑی تعداد کی شرکت
ملتان: ملک معروف قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے زیراہتمام 46واں محفل مسا لمہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے سیا سی وسماجی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر منعقد تقریب سے قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے حیات چیئرمین سید نعیم کاظمی نے کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسی ادبی تنظیم ہے جس میں عہدے داران ممبران تقریبا 40 سالوں سے خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس تنظیم نے ہمیشہ ادیبوں لکھاریوں کے لیے بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے آج جنوبی پنجاب تک اس کا دائرہ کار پھیل چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب یہ تنظیم ملک کی سطح تک پہنچ جائے گی خطاب کرتے ہوئے عادل محمود انصاری نے اپنے صدارتی سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر اس تنظیم کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے اور کرتے رہیں گے تقریب میں کاشف رضا زیدی،نواز زیدی، الواسطی، انیس مہدی نقوی، استادالشعراء مختیار مخلص، ملک کے معروف خطاط، شاعر مختیار علی، سید مجاہد عباس گردیزی،ڈاکٹر یحیی بھٹی،بلال شیخ،زوار رازی، طارق حسین شا ہ قا دری جیلا نی،شاہد کاظمی،ساجد کاظمی،ا شعرحسین کا مران، صدارکرام سید لورز کاظمی نعیم شاہ کاظمی، ملک جاوید حاکم علی، حافظ حیدر رضا سعیدی،ڈاکٹر عمار مہدی،محمد رفیق مہروی، امیر نواز ملک، چوہدری منصور احمد حکیم،اقبال بلوچ، شیخ طارق،سیدآصف رضا گردیزی، سیا سی وسماجی شخصیت سمیت و دیگر لو گو ں کی کثر تعداد نے شرکت کی آخر میں سید مجاہد عباس گردیزی نے دعا کرائی کہ اللہ تعالی اس تنظیم کے لیے کام کرنے والے تمام ممبران کو ہمت عطا کرے اور یہ تنظیم ایک دن تناور درخت بن جائے جس کی چھاؤں میں ہمارے عظیم شاعر لکھاری بیٹھ سکیں اس موقع پر انہوں نے دعا میں کہا کہ اللہ تعالی ملک پاکستان کو ہمیشہ کے لیے قائم رکھے اور ہماری پاک فوج کا سایہ اس ملک پر قائم رہے تاکہ ہم اپنی زندگی پر عمل طریقے سے گزار سکیں۔






































Visit Today : 532
Visit Yesterday : 445
This Month : 12183
This Year : 60019
Total Visit : 165007
Hits Today : 4284
Total Hits : 828286
Who's Online : 4




















