ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی تاہم انہیں یہ کردار ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فلم میں کام کرنے کا اعلان انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کا پہلا ٹیزر بھی شیئر کیا۔ فلم کے ٹیزر کے ساتھ انوشکا شرما نے فلم کو اسپیشل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بنیادی طور پر قربانی کی کہانی ہے۔