سعودی فورسزنے ڈرون حملہ ناکام بنا دیا
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 6 January 2022 کو شائع کیا.
ریاض: سعودی فورسزنے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی فورسزنے حوثیوں کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ ڈرون تباہ کرنے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا۔حوثیوں نے ڈرون حملہ یمن سے کیا تھا ۔ اس سے قبل بھی حوثی ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کی حفاظت کے لئے سعودی فورسزکے پاس تمام آپریشنل آپشنز موجود ہیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 536
This Month : 909
This Year : 64628
Total Visit : 169616
Hits Today : 3889
Total Hits : 879601
Who's Online : 2




















