شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیر اہتمام غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف جنوبی پنجاب میں جمعتہ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا گیا
ملتان (صفدربخاری سے) شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیر اہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان ، کبیر والا ،خانیوال میانچنوں، شجاعباد، مظفرگڑھ، کوٹ دو، لیہ، سمیت پورے جنوبی پنجاب میں جمعتہ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا گیا، اس سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اظہر عباس شیرازی، علامہ غضنفر علی حیدری اور جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود اخوانی نے کی جبکہ علامہ سید علی سجاد نقوی،علامہ تنویر الکاظم گیلانی، سید محمد رضا شاہ نقوی ،مولانا امجد علی خان،مولانا جعفر حسین قریشی،صابر خان،بشارت عباس قریشی،مولانا تنویر حسین، حاجی طاہر حسین نمبردارمصور حسین نقوی، سید انیس حیدر نقوی، علامہ سید کاشف ظہور نقوی، مجاہد حسین صدیقی، سید علی قاسم نقوی، الطاف حسین جعفری، مشتاق حسین، حاجی اقبال حسین،کامران حیدر ،مہدی حسین لنگاہ،محمد یوسف،اصغر بخاری،آصف گردیزی،احمد عباس،وقار نقوی،افضل جعفری سمیت دیگر نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے موقع پر القدس ہمارا ہے”، “اسرائیلی جارحیت نامنظور” اور “فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی،امریکہ،اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی مظاہرے میں شیعہ میانی،سوتری وٹ،مظفراباد،دائرہ بستی،شیر شاہ سمیت دیگر علاقوں سے ریلیوں کی صورت میں شرکاء نے شرکت کی اس موقع پر شیعہ علماء کونسل مرکز تبلیغات کے رہنما علامہ اظہر عباس شیرازی، علامہ غضنفر علی حیدری اور جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا بار بار کے معاہدوں کے باوجود اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی سے اپنے ظلم سے باز نہیں آ رہا مظلوم فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر بے گھر ہو چکے ہیں جہاں نہ خواتین محفوظ ہیں اور نہ ہی بچے یہ سب کچھ اسلامی ممالک کی حکومتوں کا کیا دھرا ہے جو اسرائیل کے ظلم کو روکنے میں بے بس ہیں اج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے انہوں نے کہا کہ آج کے مظاہرے کا مقصد اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے مقررین نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول ہیں بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اور اسرائیل کا اس پر ناجائز قبضہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری قتل و غارت گری عالمی انسانی حقوق کے منہ پر طمانچہ ہے، مگر عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے اور القدس،مظلوم فلسطینیوں کی ازادی ہوگی۔






































Visit Today : 532
Visit Yesterday : 445
This Month : 12183
This Year : 60019
Total Visit : 165007
Hits Today : 4289
Total Hits : 828292
Who's Online : 3




















