شب قدر امت مسلمہ کو نبی کریم ﷺ کے طفیل عطاء ہوئی،،،رحمتوں برکتوں والی گھڑیوں کا اب اختتام ہونے والا ہے: صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی الطافی و دیگر مقررین کا خطاب
ملتان : رمضان المبارک تزکیہ نفس، طہارت،غم گساری کا مہینہ ہے۔ مفلوق الحال مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے برکتیں سمیٹنا خیراور رضا الہی کا باعث ہے۔شب قدر امت مسلمہ کو نبی کریم ﷺ کے طفیل عطاء ہوئی،رمضان المبارک، لیلۃ القدر اور قرآن استحکام پاکستان اورآزادی پاکستان کے محافظ ہیں، رحمتوں برکتوں والی گھڑیوں کا اب اختتام ہونے والا ہے اللہ کریم امت مسلمہ کی شب قدر کے طفیل مغفرت اور بخشش فرمائے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصی میں نمازیوں پر بدترین تشدد اور مسجد کی بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین مسلما ن صعونی مظالم کی زد میں ہیں اور اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کو مکمل پامال کر رہا ہے۔ مسلم حکمران قبلہ اول کی بے حرمتی کے خلاف مل کرآواز اٹھائیں قبلہ اول کا تحفظ عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں اور وہ فلسطینی مسلمانوں پر بدترین ظلم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بزم المعصوم کے زیراہتمام جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ تکمیل ختم قران مجید کے سلسلہ میں جشن نزول قران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان پیر طریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی الطافی، پیر صوفی محمد خلیل الطافی،علامہ رب نواز سعیدی، پیر حاجی مرزا افضال حسین الطافی، پیر رانا محمد اقبال الطافی، علامہ عابد سعیدی، علامہ عابد سعیدی، قاری حق نواز سعیدی، صوفی اختر قریشی معصومی، حافظ مرزا ارسلان معصومی،حافظ فہد مدنی،مرزا فرخ الطافی،شاہد جٹ،صوفی رانا شریف معصومی،حافظ اسامہ سلطان الطافی، و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت پیر طریقت حاجی خلیل معصومی الطافی نے کی، قران مجید تراویح کی صورت میں پڑھنے والے حفاظ حافظ مرزا ارسلان الطافی اور حافظ قاری فہد مدنی کی دستار بندی کی گئی۔ ختم شریف ہو اور عالم اسلام، ملک پاکستان، افواج پاکستان، کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور آخر میں لنگر عام کا اہتمام ہوا۔






































Visit Today : 532
Visit Yesterday : 445
This Month : 12182
This Year : 60019
Total Visit : 165007
Hits Today : 4283
Total Hits : 828285
Who's Online : 4




















