ن لیگ حکومت سے سستی سڑک بنانے پر وزیراعظم کی این ایچ اے کو مبارکباد
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 6 January 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سستی سڑک بنانے پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے عوام کا پیسہ بچانے پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دیتا ہوں، 4 لین ہائی وے مسلم لیگ (ن) دور حکومت سے 138 فیصد کم لاگت پر بنائی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کے محصولات میں 125 فیصد اضافہ ہوا، وزارت مواصلات نے 5 ارب روپے سے زائد کی مالیت کی زمین کو تجاوزات سے واگزار کرایا، یہ سب عالمی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے باوجود ممکن ہوا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 364
Visit Yesterday : 536
This Month : 900
This Year : 64619
Total Visit : 169607
Hits Today : 3739
Total Hits : 879451
Who's Online : 1




















