حکومت اور انتظامیہ عید کے پر مسرت موقع پر سیکورٹی کے مکمل اور فول پروف انتظامات کرے: محمد سعید
ملتان(صفدربخاری سے) بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ عید کے پر مسرت موقع پر عیدگاھوں۔ مساجد اور عید کے اجتماعات کی سیکورٹی اور حفاظت کے مکمل اور فول پروف انتظامات کرے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ھو سکے۔عوام کی جان و مال کے تحفظ کی مکمل ذمہ داری حکومت کی ھے۔ ملک دشمنوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی اسلئے وطن کے دشمن ہمارے ملک میں بدامنی پھیلانے کا کوئی بھی موقع ھاتھ سے جانے نہیں دیتے اسلئے یہود و ہنود اور ملک دشمن سب مل کر ملک میں دھشت گردی اور انارکی کے ذریعے بد امنی پھیلاتے ھیں تاکہ ملک میں افراتفری پھیلی رھے جس سے وطن کمزور ھو اور عوام کو نقصان پہنچے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر سمیجہ اباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اسلامی اور خوشی کے تہواروں پر دھشت گردوں کی بدامنی پھیلانے کیلئے خصوصی نظر ھوتی ھے اس لئے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر حکومت ۔ پولیس اور انتظامیہ ھائی الرٹ رھے اور عیدالفطر کی نماز کیلئے مساجد عیدگاھوں اور عوامی اجتماعات کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کرے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام ھو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا بھی فرض ھے کہ وہ بھی قیام امن اور دھشت گردی کے یقینی خاتمے کیلئے حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مکمل ساتھ دیں اپنے اردگرد کے ماحول اور کرایہ داروں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور انتظامیہ کو دیں اور کسی بھی معمولی اور مشکوک معاملے کو بھی معمولی نہ سمجھیں اور اسکی پوری طرح تحقیقات کریں اور جن مساجد یا عوامی اجتماعات پر پولیس پہرہ قائم نہ کر سکے وھاں پر اپنے علاقے کے رضاکار لازمی کھڑے کئے جائیں تاکہ قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے






































Visit Today : 532
Visit Yesterday : 445
This Month : 12183
This Year : 60019
Total Visit : 165007
Hits Today : 4292
Total Hits : 828294
Who's Online : 3




















