وفاقی وزراء نے سندھ بلدیاتی بل کو کالا قانون قرار دے دیا
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 6 January 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی وزراء نے سندھ بلدیاتی بل کو کالا قانون قرار دے دیا۔وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی سے وفاقی وزراء میاں محمد سومرو اور امین الحق نے ملاقات کی۔ وزراء نے سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔علی زیدی نے کہا کہ سندھ بلدیاتی بل کے ذریعے پیپلز پارٹی اداروں پر قابض ہونا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نہیں بلکہ بد دیانتی کا بل پیش کیا، پیپلز پارٹی کے کالے قانون کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کے وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ میدان میں ہے، صوبے کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 350
Visit Yesterday : 536
This Month : 886
This Year : 64605
Total Visit : 169593
Hits Today : 3350
Total Hits : 879062
Who's Online : 2




















