ملتان:  یونائیڈ ریلیف فاؤنڈیشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام بصارت سے محروم افراد میں عیدی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر یونائیڈ ریلیف فاؤنڈیشن آف دی بلائنڈ کی چیئر پرسن نیئر رحمن نے کہا عید سعید کا بنیادی مقصد محروم طبقات کی حقیقی خوشیوں کی شمیولیت میں پنہا ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم مزید اقدامات کر رہی ہے۔تقریب کے دوران پروفیسر غلام ربانی بٹ،چوہدری شفقت جٹ،نعیم زاہدنے خطاب کرتے ہوئے بصارت سے محروم افراد زند گی کے مختلف شعبوں میں نارمل افراد کے ساتھ شانہ بشانہ اپنا بھر پوُر کردار ادا کر رہے ہیں ضروت ہے ان افراد کو، روزگار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر یں گے۔ مہمانانِ گرامی نے یونائیڈ ریلیف فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تنظیمیں معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر ایک شاندار افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مستحق افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معذور افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔