قران مجید نبی رحمت عالم کا زندہ معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا: معروف عالم دین علامہ قاری رب نواز سعیدی و دیگر علماومشائخ کا بیان
ملتان: معروف علمی درسگاہ جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت کے مہتمم معروف عالم دین علامہ قاری رب نواز سعیدی،شیخ الحدیث علامہ حاجی نذیر احمد مہروی،جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر صوفی محمد خلیل الطافی،پیر صوفی رانا محمد اقبال الطافی،علامہ قاری حق نواز سعیدی،حافظ غلام مصطفی سعیدی،قاری فضل کریم،، قاری دین محمد اور قاری حسنین سعیدی،ڈاکٹر نواز اور خواجہ حاجی ریاض ودیگر علماومشائخ نے کہا کہ قران مجیداللہ کی پاک مقدس الہامی اور بابرکت کتاب ہے اور یہ ہمارے نبی رحمت عالم کا زندہ معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ قرانی تعلیمات تمام نسل انسانی کے لیے مشعل راہ ہیں جن پر عمل کر کے ہم دین اور دنیا میں سرخرو اور کامیاب ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری طرف قران مجید کی تعلیمات سے روگردانی کر کے امت مسلمہ ذلیل و خوار اور پوری دنیا میں رسوا ہو رہی ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ حفاظ جنہوں نے 20 رکعت نماز تراویح کی صورت میں اللہ کا کلام ماہ صیام میں سنانے کی سعادت حاصل کی۔ ماہ رمضان کا اخری عشرہ جہنم سے ازادی کا ہے اس میں زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار،صدقہ و خیرات اور اس عشرہ کی طاق راتوں میں شب قدر کو تلاش کر کے ان میں قیام اللیل کر کے اپنے رب کو منانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد الفیض سلطان الذاکرین محلہ پیر بخاری کالونی مین سوئی گیس روڈ ملتان میں منعقدہ سالانہ ختم تکمیل قران مجید کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت شیخ الحدیث علامہ حاجی نذیر احمد مہروی نے کی جبکہ پیرطریقت صوفی محمد خلیل الطافی، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،صوفی رانا محمد اقبال الطافی،علامہ فضل کریم، حاجی خواجہ ریاض،ڈاکٹر نواز،علامہ حق نواز سعیدی، علامہ قاری دین محمد، علامہ قاری محمد حسنین سعیدی و دیگر علماء و مشائخ عظام نے بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ تکمیل ختم قران کی تقریب میں نماز تراویح کی صورت میں قران مجید ختم کرنے والے حفاظ جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت کے مہتمم اعلی علامہ قاری رب نواز سعیدی،اور علامہ حافظ غلام مصطفی سعیدی کی دستار بندی کی گئی ان کو تحائف پیش کیے گئے۔ جبکہ ختم قران مجید کی تقریب کے اختتام پر عالم اسلام ملک پاکستان امت مسلمہ افواج پاکستان بالخصوص کشمیری اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی اور اخر میں لنگر عام کا اہتمام کیا گیا۔





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 104
Total Hits : 828901
Who's Online : 2




















