ملتان : زکریا ریڈ کریسنٹ اینڈ بلڈ ڈونیشن سوسائٹی، بی زیڈ یو ملتان نے چلڈرن ہسپتال کے تھیلیسیمیا یونٹ کا دورہ کیا۔ ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی سرپرستی میں تھیلیسیمیا وارڈ میں زیر علاج بچوں میں عید تحائف تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، تھیلیسیمیا یونٹ انچارج ڈاکٹر کامران عادل سمیت دیگر معزز ڈاکٹرز، جن میں ڈاکٹر عظیم سبحانی، ڈاکٹر فہد، ممتاز خان اور ڈاکٹر معاذ قریشی شامل تھے، نے بھی شرکت کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے اس موقع پر کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے خون کے عطیات دینا ایک عظیم سماجی خدمت ہے۔ عوام کو اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو درکار خون کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ عوام میں شعور بھی اجاگر کرتی ہیں۔