اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس،،،بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کو بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری بھی کی جا سکتی ہے۔





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 101
Total Hits : 828898
Who's Online : 2




















