ملتان (صفدربخاری سے) سوئی گیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں جنرل منیجر سو ئی گیس احمد جواد خان خاکوانی، ڈپٹی چیف انجینئر اصف شمیم، سینئر انجینئر جنید عوری، سینئر انجینئر زبیر گوپانگ، سینئر انجینئر منیب قریشی، آئی ٹی افسر امان اللہ،سیف الرحمن اور انجینئر راحیل خالد نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے سوئی گیس سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے، جن میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، بلوں میں اضافے، کنکشن کے مسائل اور دیگر تکنیکی امور شامل تھے۔ افسران نے شہریوں کے مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی کئی مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔جنرل منیجر سوئی گیس احمد جواد خان خاکوانی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری اور مؤثر حل نکالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔شہریوں نے سوئی گیس انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر افسران نے یقین دہانی کرائی کہ صارفین کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔اُنھوں کھلی کچہری میں درجنوں صارفین کی شکایات سنیں اور اُن کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے