ہماری منزل سرائیکی صوبے کا قیام ہے،،عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے: ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ
ملتان(صفدربخاری سے) مرکزی قائمقام صدر سرائیکستان جمہوری پارٹی پاکستا ن ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ نے کہا ہے ہماری منزل سرائیکی صوبے کا قیام ہے عید کے بعد سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے ملتان میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام قومی و علاقائی سیاسی مذہبی اور سرائیکی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا اور ملتان میں پہلے مظاہرے کے بعد دیگر شہروں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ برلب نہر نو بہار میں پارٹی ارکان کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں کیا جس میں مخدوم سید مطلوب بخاری مہمان خصوصی تھے اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ نے مزید کہا سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا اس سلسلے میں سرائیکستان جمہوری پارٹی ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گی اس سلسلے میں عید کے فوری بعد ہمارا وفد ارکان اسمبلی اور مختلف سیاسی و سرائیکی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرئے گا افطار ڈنر میں پارٹی رہنماؤں ریاض خان لودھی، اللہ یار بلوچ، ڈاکٹر محمد اقبال جٹ،چودھری سہیل شریف، غلام مصطفی لاہوری، ملک مشتاق راں،محمد شاہد بھٹی،رانا اکرم، محمد اقبال بھٹی، ملک کاشف وینس، ملک خالد ورک،چودھری طاہر سندھو،قاری زوار سعیدی، محمد خالد گوپانگ،میاں سجاد انصاری،چودھری علی گوہر، ارسلان مہدی، بلال خان، اویس رحمانی، امیر حمزہ، دانش کمبوہ،آصف کمبوہ، شہزاد خان، احمد خان، خاور خان شہباز جوئیہ،ملک فیصل،آکاش خان، عدیل خان، رانا جنید تیمور،اے ڈی جنجوعہ، ساحل غفار، ماسٹر خالد، ناصر سندھو،عبدالوحید بلوچ،اے ڈی خان بلوچ و دیگر سیاسی و سماجی راہنماؤں کی شرکت اس موقع پر ملک کے استحکام ترقی امن و امان اور سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 123
Total Hits : 828920
Who's Online : 2




















