ملتان: آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے چیئرمین شعیب احمد نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے ہمیں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے خاص طور پر آخری عشرے میں تاک راتوں میں بہت زیادہ عبادت کرنی چاہیے نہ جانے اگلے سال ہمیں اس کا موقع ملے یا نہ ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے ممبران کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی وائس چیئرمین محمد یوسف صدیقی اور سیکرٹری محمد شہباز نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں ایک قرآن کی چھوٹی سی آیت کی تلاوت کرنے کی ہزاروں نیکیاں ملتی ہیں ہمیں چاہیے کہ قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس جانب راغب کریں اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے افطار پارٹی میں سابق چیئرمین محمد سجاد آہیر کے علاؤہ آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔